کراچی(سی این پی)کراچی میں کورونا ویکسین سائنو فارم، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا نایاب ہوگئیں۔محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر، اوجھا اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ویکسین موجود نہیں جب کہ نیوکراچی، لیاقت آباد، خالق دینا اور لیاری سمیت متعدد سینٹرز پر بھی ویکسین کی فراہمی معطل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو سائنو فارم، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز نہیں لگائی جارہی جب کہ دوسری ڈوز کے لیے ویکسین کی چند ڈوز موجود ہیں، عوام کو زیادہ تر موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہے۔دوسری جانب ایکسپو سینٹر، نیوکراچی اور کورنگی نمبر 5 میں ویکسین لگوانے والوں کا رش بہت کم ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین آنے میں کم سے کم ایک ہفتہ لگے گا، ڈرائیو تھرو اور سینٹرز میں اضافے کے باعث لوگ قریبی سینٹرز کا رخ کررہے ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف