چین سے ویکسین کی ایک اوربڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سی این پی)پی آئی اے کی پرواز چین سے کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ لیکر اسلام آباد پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے چین سے سائنیو فارم ویکسین کی چھ لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی۔پاکستان نے 20 لاکھ سائینو فارم خوراکیں چینی کمپنی سےخریدی ہیں، گزشتہ دو روز میں 20 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں لائی جا چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے چین سے لائی گئی ویکسین فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چین سے 13 لاکھ 20 ہزار سائنو فام خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں، سائنو فام ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں