اسلام آباد(سی این پی) ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ، ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔وزارت صحت اور این سی او سی کا اہم فیصلہ، کورونا ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے جبکہ دس ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔
اس فیصلے سے متعلق تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا، وزارت صحت کے مطابق ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت