لاہور(سی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والوں کو انسانیت کا دشمن قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والے 5 ملزموں کی درخواست ضمانتیں خارج کر دیں اور تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزموں نے مصنوعی دودھ فروخت کر کے معاشرے کے خلاف بڑے جرم کا ارتکاب کیا، ایسے ملزم انسانیت کے دشمن اور ملک کے لئے بدنما داغ ہیں۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزمان مصنوعی دودھ بنانے میں مصروف تھے، ملزموں کے قبضے سے کوکنگ آئل، خشک دودھ، پاؤڈر اور دیگر اشیا برآمد کی گئیں، مصنوعی دودھ میٹھا زہر ہے اور انسانی جسم کو بیماریوں کا گھر بنا دیتا ہے، ننھے بچوں کے لئے ایسا دودھ انتہائی خطرناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں 5 ملزموں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے میں درخواست ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں، جس کو عدالت نے مسترد کر دیا۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت