اسلام آباد(سی این پی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق موجودہ حکومت نے 3 سال میں 11 بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جو انتہائی تشویش ناک عمل ہے۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے حال ہی میں 8 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی ہے اور اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو یہ دوائیں مارکیٹ سے بلیک میں 4 گنا زیادہ قیمتوں پر ملیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جن ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان کی قیمتیں کم تھیں،کم قیمت ہونے کی وجہ سے دوا ساز اداروں نے انہیں بنانا چھوڑ دیا تھا اور ان کی پیداوار بند ہو چکی تھی، قیمت بڑھانےکے بعد اب دواساز ادارے یہ دوائیں بنائیں گے اور مارکیٹ میں آسانی سے ملیں گی۔دوسری جانب گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا جا چکا ہے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف