کامیاب جوان پروگرام،42 ہزار افراد کے لیے روزگار

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 42 ہزار افراد کے لیے روزگار پیدا کیا ہے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، ای وی ایم سے تمام چور دروازے بند ہوجائیں گے، اپوزیشن اس ایشو پر صرف سیاست کررہی ہے، تحریک انصاف اس وقت سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی کوشکست نہیں دے سکتے اب قومی حکومت کی بات کررہےہیں، عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اقدام کررہی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، قوم سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں۔خیال رہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم تیز کردی گئی ہے جس سے روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ روزگارحاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد30ہزار کے قریب پہنچ گئی۔وفاقی حکومت نے تازہ ترین اعداد وشمار آئندہ چند روز میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعےاب تک 25ارب روپے کا قرض منظور کیا جاچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں