ملازمین کے الاؤنس کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا

لاہور(سی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی ملازمین کو ایل ایل بی اور ایل ایل ایم الاؤنس کے معاملے پر رجسٹرار اور ڈی جی فنانس 22 ستمبر کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم ایم بی اور ایل ایل ایم الاؤنس کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے الاؤنس جاری کرنے کا 1999 میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔درخواست گزار نے کہا کہ سندھ حکومت نے 1999 سے 2001 تک الاؤنس دیا اور پھر 2001 میں بند کردیا، عدالتی ملازمین 2001 سے الاؤنس سے محروم ہیں۔درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ اور ڈی جی فنانس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں