مظفر آباد(سی این پی)آزاد کشمیر حکومت نے سینئر کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر وادی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سیدعلی گیلانی کی وفات پر ایک روز کی عام تعطیل ہو گی اور آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔وزیراعظم آزادکشمیرعبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادیِ کشمیر کے روح رواں تھے، انھوں نے بھارتی ظلم و جبرکا دلیری کےساتھ مقابلہ کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔خیال رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد سری نگر میں انتقال کر گئے تھے۔سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے، وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے۔ بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔ انھیں جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز سمجھا جاتا تھا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف