راولپنڈی(سی این پی)پاک فوج نے یکساں احتساب کے عمل میں مثال قائم کر دی، بدعنوانی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 3 میجر ملازمت سے فارغ جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر پر 2 افسران کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے میجر رینک کے 3 افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، تینوں افسران پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی اوربدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دو افسران کو 2، 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، ان افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ الزامات ثابت ہونے پر تمام افسران کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم
ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری
عدالت کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟