نیویارک(سی این پی) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ پنج شیر میں پاکستان کی کارروائی سے متعلق رپورٹ غلط ہے، ویڈیو گیم کی فوٹیج کو پاکستانی ڈرون قرار دینے کی کوشش کی گئی۔پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات غلط، ویڈیو گیم کی ویڈیو کو پاکستانی ڈرون قرار دے کر غلط بیانی کی گئی، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق افغان صوبے میں جنگ تھمنے کے بعد امریکی صحافیوں نے پنج شیر کا دورہ کرنے کے بعد لکھی گئی رپورٹ میں کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے، طالبان وادی پنج شیر میں کافی عرصہ سے فعال تھے، پنج شیر کے بعض شہریوں نے بھی طالبان کے قبضے میں مدد دی۔رپورٹ کے مطابق علاقے کی اکثر آبادی لڑائی سے قبل ہی علاقہ چھوڑ گئی تھی، پنج شیر کے مرکز بازارک میں شدید جنگ کے آثار انتہائی کم ہیں،بعض عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں مگر بلڈنگ کے اسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔امریکی اخبار کے مطابق طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کے بعد اسکی حفاظت کے لئے جنگجو بھی تعینات کئے ہوئے ہیں، طالبان نے پنج شیر کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف