کراچی(سی این پی)شہرقائد کے لوگوں کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، گرین لائن بسوں کو لانے والا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جہاز شیڈول سے ایک دن تاخیر سے کراچی پورٹ پہنچا۔ فین شن نامی جہاز میں40 بسیں ہیں، اس ضمن میں آج ساڑھے تین بجے اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔گرین لائن منصوبے کی بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ بسوں کی آمد سے قبل ہی گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ 42 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ لانے والا جہاز عنقریب کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں گرین لائن سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں۔
گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل