کابل(سی این پی)افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔اپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی، اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خواتین امور کی ملازم خواتین کو دیگر سرکاری اداروں میں جگہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کی رہ جانے والی تنخواہیں بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا ہے۔
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم
ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری