اوٹاوا(سی این پی) کینیڈا میں عام انتخابات حکمران لبرل پارٹی کی نشستیں 158 ہو گئیں۔ اب تک 5 پاکستانی نژاد بھی اپنی اپنی نشستیں جیت چکے ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے دارلحکومت اوٹاوا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے دوبارہ منتخب کیا ہے، ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔جسٹن ٹروڈو کی لبرل کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کینیڈین عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اہل خانہ کے ساتھ وکٹری گالا میں شرکت کی۔کینیڈا کے عام انتخابات میں کئی پاکستانی نژاد سیاست دان بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ اقرا خالد، سلمی زائد، شفقت علی، یاسر عباس نقوی اور سمیر زبیری نے اپنی اپنی نشستیں جیت لیں۔ سب کا تعلق حکمران لبرل پارٹی سے ہے۔برامپٹن سنٹر سے شفقت علی 14502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، یاسر عباس نقوی21 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سمیر زبیری کیوبک سے اٹھارہ ہزار تین سو ووٹ لے کر اپنی نسشت جیت لی۔
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور