کابل(سی این پی) ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے عمران خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرے، ننگرہار، جلال آباد میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات پر جلد قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں، افغانستان میں کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کے باوجود جلد استحکام پیدا ہو جائے گا، جامع حکومت کی تشکیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، کابینہ میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کو شامل کریں گے، نئی کابینہ میں اقلیتی برادری کو شامل کیا جائے گا۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت