کراچی(سی این پی) کویت میں قومی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کا معاملہ، پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکام کو آگاہ کر دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہیں۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کر دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلا رکاوٹ پاکستان آ رہی ہیں، بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے نے مزید کہا کہ ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا، کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف