نیویارک(سی این پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد انسانی ترقی کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین نے دنیا بھر میں انفرااسٹرکچر تعمیرات کی ہیں۔انہوں نے دنیا بھر میں کوئلے سے توانائی کے حصول کے چینی منصوبے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کی جائیں۔صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین ترقی پزیر ممالک کو کم کاربن سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں مدد فراہم کرے گا اور بیرون ممالک کوئلے سے توانائی کے حصول کے نئے پراجیکٹ نہیں بنائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم
ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری
عدالت کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم