کابل(سی این پی)طالبان نے رواں ہفتے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزدکیا۔ میڈیا کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لیے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں امریکا، چین اور روس شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملے پربیٹھک کا امکان نہیں اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا