کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔اسلام آباد میں ’پرفارمنس ایگریمنٹ‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ذاتی مفادات رکھنے والے ملک کی بہتری نہیں چاہتے۔ ہرالیکشن متنازع رہا، اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت ہورہی ہے، ای وی ایم پاکستان کے انتخابی عمل کا بڑا مسئلہ حل کردے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تین سال بہت مشکل تھے، میں نے اس عرصے میں بہت کچھ سیکھا، جتنا ان تین سالوں میں سیکھا اتنا کبھی نہیں سیکھا، جب تک آپ ہار نہیں مانتے شکست نہیں ہوتی۔ اوپر جانے کی کوشش کریں، مشکل وقت میں کبھی نہ گھبرائیں۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ہم سارے مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، مافیاز تبدیلی نہیں چاہتے اس لیے وہ ہماری مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ای وی ایم کی مخالفت کر رہے ہیں، ای وی ایم سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں