جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان اور میانمار کے نمائندے خطاب نہیں کر سکیں گے

نیویارک(سی این پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان اور میانمار کے نمائندے خطاب نہیں کر سکیں گے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق طالبان نے اقوام متحدہ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو خطاب کی دعوت دینے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ طالبان کی درخواست تاخیر سے ملی جس پر متعلقہ کمیٹی کا فیصلے کرنے کے لیے اجلاس نہ ہو سکا۔مذکورہ کمیٹی میں امریکا، روس اور چین بھی شامل ہیں۔ اسی کمیٹی نے میانمار کے نمائندے کو جنرل اسمبلی سے خطاب سے روکنے پر اتفاق کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں