برلن(سی این پی) جرمنی کے عام انتخابات میں چانسلر اینگلا مرکل کی پارٹی کو شکست کا سامنا، سوشل ڈیموکریٹ پارٹی نے 206 نشستیں حاصل کر لیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 196 سیٹیں ہیں، گرین پارٹی 118 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔جرمنی میں عام انتخابات،اینگلا مرکل کی پارٹی نے اکثریت کھو دی، کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور سوشل کرسچن یونین کے اتحاد کے باوجود دوسرے نمبر پر، سوشل ڈیموکریٹ پارٹی سبقت لے گئی۔الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق سب سے زیادہ کامیاب سوشل ڈیموکریٹ پارٹی نے ماضی کے مقابلے میں 8 فیصد زائد ووٹ حاصل کیے۔ اینگلا مرکل کی پارٹی کے ووٹوں میں کمی کا تناسب بھی آٹھ فی صد ہی رہا اور تاریخ کا بدترین نتیجہ سامنے آیا۔ گرین پارٹی بھی سو سے زائد سیٹوں کےساتھ تیسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔بدترین کارکردگی کےباوجود اینگلا مرکل کے کرسچن ڈیموکریٹک الائنس نے امید کا دامن نہیں چھوڑا، چانسلر کے امیدوار آرمین لاشیٹ نے کہا ہے کہ ان کا سیاسی اتحاد حکومت سازی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا جب کہ سوشل ڈیموکریٹ رہنما اولاف شولس کے مطابق جرمن عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دے دیا ہے، وہ حکومت سازی کےلیے پرعزم ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف