اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سرکلرریلوےانفراسٹرکچر منصوبےکا سنگ بنیاد رکھ دیا، سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی ، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طور پر 4لاکھ 75ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے کینٹ اسیٹشن پر جدید سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل کی جائیں گی۔
20ارب روپے کی لاگت سےکےسی آر روٹ کا انفراسٹرکچر تعمیر کیاجائےگا ، 43کلومیٹر طویل سرکلر ٹرین منصوبے پر تین مرحلوں میں کام ہوگا جبکہ ایک کلومیٹر زیر زمین 22کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 21کلومیٹر گراؤنڈ ٹریک ہوگا۔کراچی سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی ، جدید الیکٹرک ٹرین کےساتھ کےسی آر روٹ پر 30اسٹیشن ہوں گے، پہلے مرحلےمیں 25الیکٹرک ٹرین چلائی جائیں گی اور ہرٹرین میں814مسافرسفرکرسکیں گے۔الیکٹرک ٹرینوں کےلئےکےسی آر روٹ پر پاور اسٹیشن بنایاجائےگا ، سرکلرریلوے منصوبےکا بنیادی انفراسٹرکچر دوسال میں مکمل ہوگا، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طورپر4لاکھ75ہزارمسافرسفرکر سکیں گے، تخمینےکےمطابق مسافروں کی تعدادمیں سالانہ2سے3فیصداضافہ ہو گا۔دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے اور اراکین اسمبلی سمیت پی ٹی آئی سندھ کےعہدیداران سے ملاقاتیں ہوں گی ، جس میں وزیراعظم سندھ سےمتعلق اپنےاگلے لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔وزیر اعظم کےہمراہ دورہ کراچی روانگی سے قبل وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کےسی آر کراچی کےشہریوں کا سفر کم کردے گا، ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں سڑکیں،صاف پانی منصوبے شامل ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہاہے ، کراچی کے شہریوں کوسفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف