اسکندریہ(سی این پی)مصر کے ایک تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جسے دیکھ وہاں موجود لوگ شدید خوفزدہ ہوگئے، حادثے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک تفریحی پارک میں ایک 12 سالہ بچی کھیل کے دوران دس میٹر کی بلندی سے گر کر دم توڑ گئی۔اسکندریہ کے پراسیکیوٹر نے تفریحی پارک کے مالک کو بغیر لائسنس کے پارک چلانے اور بچی کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹر کو ایک رپورٹ ملی تھی کہ ایک لڑکی تفریحی پارک میں کھیلتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگئی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ پکنک منا رہی تھی اور اس نے “الاعصار” گیم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی۔ گیم میں شرکت کے چند منٹ بعد ہرطرف افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے بچی کے گرنے پر شور مچانا شروع کر دیا۔ بچی 10 میٹر کی بلندی سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوچکی تھی۔استغاثہ نے تفریحی پارک کے مالک کو گرفتار کرنے اور اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حادثے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر