راولپنڈی(سی این پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سےجڑی ہے۔اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی دیرپا ترقی، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، وفاقی اورصوبائی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آرمی چیف کو صوبے میں حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ صوبے میں بہت سے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سےجڑی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دیں، امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف