اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری درخواست پر وزارت داخلہ اور صحت سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی آخری دستخط شدہ درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جو طلبہ پر تشدد اور پی ایم سی کے امتحانات کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ایڈوکیٹ وقاص ملک نے عبدالقدیرخان کی درخواست ان کی وفات کے بعد خود دائرکی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کتنے طلبہ تشدد سے زخمی اورکتنے گرفتار ہوئے؟ این ایل ای ٹیسٹ کیسے لیے جارہے ہیں؟ اس پراسس سے آگاہ کیا جائے۔عدالت نے مرحوم ایٹمی سائنسدان کی درخواست پر سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت سے بھی تین ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے اور وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال