ملتان(سی این پی)جنوبی پنجاب کے گیارہ مختلف اضلاع میں 707 پرانی جبکہ ایک ہزار 730 نئی سکیموں کیلئے 179 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا لیکن فنڈز کی فراہمی میں تعطل کے باعث تا حال کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا۔جنوبی پنجاب میں پرانی اور نئی سکیموں کی مجموعی تعدا دو ہزار پانچ سو ہے، جن میں تین ارب روپے کی لاگت کا دو سو بیڈز پر مشتمل مدر اینڈ کئیر اسپتال، ڈیرہ غازیخان میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی اسپتال کی تعمیر کا منصوبہ، نشتر ٹو، کارڈیالوجی کی توسیع اور کڈنی سنٹر کے مختلف منصوبے شامل ہیں لیکن فنڈز کی فراہمی میں تعطل کے باعث پرانی اور نئی سکیموں میں سے کسی بھی منصوبے کو تا حال مکمل نہیں کیا جا سکا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور میٹرو کنٹرول اینڈ کمانڈ روم کی تعمیر کیساتھ مختلف سڑکوں کی توسیع کا کام بھی سست روی کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا موقف ہے کہ منظور شدہ سکیموں کیلیے فنڈز کی دستیابی مسئلہ نہیں، اسی لیے متعلقہ ٹھیکداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔حکومت نے رواں سال جنوبی پنجاب کیلیے ایک سو نواسی ارب روپے کا بجٹ منظور کیا لیکن فنڈز کی فراہمی میں تا خیری حربوں سے کئی منصوبوں کے تخمینہ لاگت میں بھی ابتک کروڑوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت