ماسکو(سی این پی) روسی صدرپیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا ڈالر کو خود تباہ کر رہا ہے، امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بیٹھا ہے، روس پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں تو کسی اور کرنسی میں تجارت شروع کردیں گے۔روسی صدرپیوٹن کاامریکی ٹی وی کو دھواں دھار انٹرویو، امریکا اور ڈالر دونوں کو نشانے پر رکھ لیا، دوسری کرنسی میں تجارت کی دھمکی بھی دے دی۔ ماسکو میں انرجی کانفرنس کے دوران انٹرویو میں کہا کہ امریکا ڈالر کو خود تباہ کررہا ہے۔ امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بیٹھا ہے۔ امریکا قرضے پر قرضے حاصل کر رہا ہے۔ امریکی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں رہی جتنی امریکا میں آج ہے۔ حالت یہ ہے کہ امریکی اتحادی بھی اب ڈالر میں تجارت کم کر رہے ہیں۔صدرپیوٹن نے واضح کیا کہ امریکا دوسرے ممالک پر معاشی پابندیاں لگا کر بہت بڑی غلطی کر رہا ہے، روس پرپابندیاں جاری رہیں تو ہمارے پاس دوسری کرنسی پر منتقل ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات