اسلام آباد(سی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی، یہ حکومت ہے ہی نااہل، معیشت کی تباہی تک احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کر دی۔آصف زرداری اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کے روبرو پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈی نینس کے بعد کیس نہیں بنتا، فرد جرم بھی عائد نہیں کی جا سکتی۔ اس کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔ یہ کیس کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں آتا ہی نہیں، درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کریں۔جج احتساب عدالت نے کہا پہلے آپ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تو مطمئن کریں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات