کراچی(سی این پی)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں پٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے، ملک میں شدید مہنگائی کے باعث غریب خودکشیاں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیے مگر حکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ عوام کے جیب سے نکال کررہی ہے، دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگائی نہیں جتنی نئے پاکستان میں ہے، عمران خان کی حکومت پہلے امپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو ٹونوں سے چل رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں، بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام بھی اس حکومت کو بنی گالا جا کرایک سوئی لگائے۔اویس قادر شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا