لاہور(سی این پی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی، معیشت مزید تباہ ہو گی۔ حمزہ شہباز نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنسز پر کارروائی 5نومبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور عدالت سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔شہبازشریف کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد گواہ کے بیانات ریکارڈ ہوتے وقت ویڈیو ریکارڈنگ ضروری ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس معاملے کو دیکھ لیں گے، عدالت نے کارروائی5 نومبر تک ملتوی کردی۔میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تباہی قرار دے دیا۔ بولے یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی، معیشت مزید تباہ ہو گی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ حمزہ شہباز نے دعوی کیا کہ مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس لگانے کا کہا ہے۔احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، احتساب عدالت کے اطراف میں راستوں کو خاردار تار اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بندرکھا گیا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف