شمالی کوریا کا آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ(سی این پی) شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، میزائل تجربوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے آبدوز سے لانچ کئے جانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، میزائل جدید ترین کنٹرول گائیدنس ٹیکنالوجی نظام سے آراستہ ہے۔شمالی کوریا نے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل سمندر میں مشرق کی جانب ناقابل شناخت بیلسٹک میزائل سمندر میں داغا۔جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے رواں ہفتے شمالی کوریا نے ایٹمی صلاحیت کے حامل سپر سونک میزائل اور کروز میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں