طالبان نے ناکارہ امریکی جنگی جہازوں کی بحالی کا کام شروع کردیا

کابل(سی این پی)طالبان نے امریکا اور اتحادی افواج کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی بحالی کا کام شروع کردیا۔طالبان کے لیے کام کرنے والے انجینئروں اورایوی ایشن ماہرین نے درجنوں جہازوں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے کا دعوی کیا ہے۔طالبان کی اسپیشل ائیرفورس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس ٹیم میں وہ پائلٹ بھی شامل ہیں جو ماضی میں اشرف غنی انتظامیہ کے تحت طالبان کے ٹھکانوں کونشانہ بناتے تھے۔خیال رہے کہ امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان ناکارہ حالت میں چھوڑ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں