پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کی رئیرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی(سی این پی) پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، حبیب الرحمان کو ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔حبیب الرحمان نے 1990 میں کمیشن حاصل کیا اور جی ایم میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس میں تعینات رہے۔رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے فرانس اور برطانیہ سے میکینیکل اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے جب کہ وہ نیوی وار کالج اور این ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان ڈی ایم ڈی ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر اور ڈائریکٹر شپ مینٹی نینس اینڈ ریپئر بھی رہے۔رئیر ایڈمرل اسسٹنٹ نیول سیکریٹری تعینات رہے اور ایم ڈی ڈاکیارڈ کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں