اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر آپس میں ہی نوک جھونک ہو گئی۔ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ایمان مزاری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کا اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیراعظم عمران خان پر جادو ٹونے کے ذریعے اہم تقرریاں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف