ہرنائی،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشت ہلاک

راولپنڈی(سی این پی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے جمبورو کےقریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،جس میں کالعدم بی ایل اےکےکمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فرارکی کوشش میں فائرنگ بھی کی،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمےکے لیے ایسے آپریشن جاری رہیں گے، دہشت گردوں کو بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی سبوتاژ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں