کراچی(سی این پی)نیشنل بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ سائبر حملے کے بعد سسٹم بحالی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔نیشنل بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینک کی ایک ہزار برانچوں نے معمول کے مطابق خدمات انجام دیں، رواں ہفتے بقیہ برانچوں کی بحالی کا کام مکمل کرلیا جائےگا۔واضح رہےکہ نیشنل بینک کے اعلامیےکے مطابق 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا تھا، سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا، متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا، بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پڑوس میں بیٹھا دشمن یہ حملے کررہا ہے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف