میٹھے مشروبات کی کھپت کوکم کرنے کیلئے ٹیکس میں اضافہ ایک موثر ذریعہ ہے،میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے کہاکہ صحت مند خوراک کا انتخاب ہمیں ہم مہلک امراض سے محفوظ رکھتاہے،میٹھے مشروبات ضروریات زندگی نہیں،ان کابڑھتاہوا استعمال ہمارے بچوں،بڑوں اورخواتین کوبیمارکررہاہے،حکومت کوچاہیے کہ میٹھے مشروبات کے استعمال میں کمی لانے کے لئے موثراقدامات اٹھائے۔انھوں نے یہ بات پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) سول سوسائٹی اجلاس کے دوران کہی،اس موقع پرمیزبانی کے فرائض پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے سرانجام دیے،میجرجنرل (ر) محمداشرف خان،ڈاکٹرعبدالقیوم،سکارڈن لیڈر غلام عباس،چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی راٹیس آف چائلڈافشاں تحسین باوجوہ،رخسانہ نازی،وسول سوسائٹی کے شرکاء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے بتایاکہ پناہ 37سے عوام کودل سمیت مہلک امراض سے متعلق آگہی دے رہی ہے،ہمارامقصد خوشحال پاکستان کاحصہ بنناہے، ہمارے روز مرہ کے معاملات سے صحت مندغذا،چہل قدمی،ورزش کی نفی ہوچکی ہے،غیرمواصلاتی امراض میں بتدریج اضافہ جاری ہے، دل،ذیابیطس،کینسر سمیت دیگرامراض کی ایک بڑی وجہ موٹاپاہے،اورموٹاپاکی ایک بڑی وجہ میٹھے مشروبات کااستعمال ہے،میٹھے مشروبات کی انڈسٹری ریونیو کی مد میں 72 ارب روپے ادا کرنے کادعوی ٰ کرتی ہے،جب کہ428 ارب روپے سالانہ صرف موٹاپاسے جڑی بیماریوں پر خرچ ہوتے ہیں۔ہمیں گمراہ کیاجاتاہے،لہذا بیماریوں کی وجہ بننے والے میٹھے مشروبات کی کھپت کوکم کرنے کے لئے اس پرٹیکس میں اضافہ کیاجائے،تاکہ ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی راٹیس آف چائلڈافشاں تحسین باوجوہ ودیگرسول سوسائٹی کے شرکاء کاکہناتھاکہ ہم سب کومل کرصحت مندخوراک کے فروغ کیلئے کام کرناہوگا،میٹھے مشروبات بیماریوں کی وجہ ہیں،ان کی کھپت کوکم ہوگا،اس کے لئے ٹیکس میں اضافہ ایک موثرذریعہ ہے،جس پرعمل درآمد کے لئے حکومت کوسنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں