اسلام آباد(سی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کوسائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگادی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان 68 فیصد طالب علموں کے ساتھ پہلے اور پنجاب 62 فیصد طالب علموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات