عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو ملک میں پٹرول مزید مہنگا ہو گا، شوکت ترین

کراچی(سی این پی)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو پٹرول مزید مہنگا ہوگا، کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت منفی ہوئی، ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرنا ہمارا ہدف ہے، مشیر خزانہ نے کراچی میں نیا ناظم آباد اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔نیا ناظم آباد ہسپتال کے سنگ بنیادتقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ3 سال قبل یہ ملک کرائسس کا شکار تھا ۔ ملک میں ڈالر نہیں تھے جس کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ کورونا کی وبا نے معیشت کو مزید نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر قیمتیں متاثرہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف مثبت حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ، انہوں نے زراعت ، انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جس کے بعد معیشت میں بہتری آئی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 سے 20 لاکھ سالانہ نئی ملازمتیں چاہیں ،ملک کو تسلسل کے ساتھ ترقی کی ضرورت ہے یہ عمل 10 تا 30 سال مسلسل جاری رہنا ضروری ہے۔ دوسرے ممالک نے 30 سال 10 فیصد سے زائد ترقی کی ۔انڈیا ، ترکی سمیت دیگر ممالک کی مثال سامنے ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ہماری فصلوں کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہورہاہے، انکم ٹیکس میں 32فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرناہمارا ہدف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں