80لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ، حکومت نواز شریف کی پراپرٹی فروخت کیلئے متحرک

لاہور(سی این پی)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سابق نوازشریف کی پراپرٹی فروخت کیلئے رہائش گاہ جاتی امرا پر نوٹس آویزاں کردیئے، جس میں کہا ہے کہ زرعی اراضی کی نیلامی 19نومبر کو کی جائے گی‌۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف پر اسی لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ وصول کرنے کیلیے حکومت نواز شریف کی پراپرٹی فروخت کرنے کیلئے متحرک ہوگئی۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نواز شریف کی جاتی امرا رہائش گاہ پر نوٹس آویزاں کر دیے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جاتی امرا میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی انیس نومبر بروز جمعہ نیلام کی جائے گی۔بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو آکشن میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے۔یاد رہے ستمبر مین ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں 8 ملین پاؤنڈبرآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کیا تھا ، نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم ایک ارب 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔نواز شریف کے نام موجود جائیدادوں کی تٖفصیلات کے مطابق نوازشریف کےنام پر940 کنال زرعی اراضی موضع مانک میں ، 299 کنال زرعی اراضی موضع بدھو میں ، 103 کنال زرعی اراضی موضع مل میں اوت 312 کنال موضع سلطان میں ہے۔دیگرجائیدادوں میں 14 کنال زرعی اراضی موضع منڈیالی شیخوپورہ میں ہے جبکہ اپر مال لاہور میں رہائشی بنگلہ نمبر 135 بھی برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہٰیں۔فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل رقم ملکی تعمیر و ترقی میں استعمال ہوگی ، جرمانہ جائیدادوں کی فروخت سے وصول نہ ہونے پر مزید اثاثے تلاش کیے جائیں گے۔خیال رہے ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا ، شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں