اسلام آباد(سی این پی)متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس میں حکومتی قانون سازی روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوا۔متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔متحدہ اپوزیشن نے عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔متحدہ اپوزیشن نے تمام ارکان کو کل پارلیمان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے۔اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اورعوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا، یہ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی، حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔خیال رہے کہ حکومت نے قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات