سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی روک دی گئی

لاہور(سی این پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور میں واقع جائیداد کی 19 نومبر کو ہونے والی نیلامی روک دی گئی۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف سے 80 لاکھ پاؤنڈز جُرمانہ وصولی کےکیس میں ان کی اَپرمال پر واقع جائیداد کی نیلامی 19 نومبر کو ہوناتھی جسے ریونیو جج نے روک دیا ہے۔ریونیو جج نے اے سی کینٹ اور اے سی رائیونڈ کو نیلامی نہ کروانے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں