خصوصی کمیٹی کی خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے الاؤنسز میں25 فیصد اضافے کی سفارش

پشاور(سی این پی)صوبائی وزیر خوراک محمد عاطف کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے الاؤنسز میں اضافے کی سفارش کی ہے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزرا اور اراکین اسمبلی کے ماہانہ الاؤنسز میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔ سفارشات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی اراکین کو اردلی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 21 ہزار روپے کا الاؤنس دیا جائے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پارلیمانی اراکین کو حلقے میں اسسٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 50 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے۔کمیٹی رپورٹ میں الاؤنسز اورمراعات میں اضافے سے متعلقہ قانون میں ترامیم کیلئے جلد اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں