سعودی عرب، دو سال کی پابندی کے بعد بالآخر اچھی خبر آگئی

ریاض(سی این پی) سعودی عرب میں کورونا وبا کے پیش نظر دو سال تک پابندیوں کا سامنا کرنے والے طلبا اب تعلیمی اداروں میں آکر امتحانات دیں گے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اسکولوں میں کورونا وبا کی وجہ سے دو سال تک آن لائن امتحانات کے بعد اب طالب علم کی حاضری کے ساتھ امتحانات کی تیاری کی گئی ہے۔آج سے طلبا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے امتحان دینے کے لیے تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے، متعلقہ انتظامیہ نے اس ضمن میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو امتحانات کے کام کو نافذ کرانے اور انہیں مکمل کرانے کے علاوہ 20 ربیع الثانی تک امتحانی نتائج کا انتظام بھی کریں گی۔البتہ وزارت تعلیم نے پرائمری اسکول کے طلبہ اور طالبات کے لیے پہلے سمسٹر کے اختتام پر آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مڈل اور ہائی اسکول کے طالب علم حاضر ہوکر امتحان دیں گے۔خیال رہے کہ امتحانات میں حصہ لینے والے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی وہ آن لائن امتحان دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں