یورپ میں کورونا لاک ڈائون کیخلاف کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے، پولیس کیساتھ جھڑپیں، گرفتاریاں

ویانا(سی این پی)یورپ میں کورونا لاک ڈائون کے خلاف کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس نے جھڑپوں کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔آسٹریا کے شہر ویانا میں مظاہرین اور پولیس میں ہاتھاپائی ہوئی، پولیس نے احتجاج ختم کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اورمتعدد افراد کو حراست میں لے کے تھانوں میں بند کر دیا۔ نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں دوسرے روز بھی احتجاج ہوا۔کروشیا کے شہر زگرب میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، یورپی ممالک نے میں کورونا کے بڑھتے کی سز کے باعث کئی شہروں میں پابندیاں دوبارہ سخت کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں