پاکستان کی بڑی کامیابی ، صوبہ پنجاب پولیو فری قرار

لاہور (سی این پی)پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں اہم کامیابی حاصل کرلی گئی ، پنجاب پولیو فری ہوگیا ، لاہورسمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے ،اللہ تعالی کے فضل و کرم ،ٹیم ورک کیمثبت نتائج سامنے آئے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پولیوفری ہونے پراللہ تعالی کاشکربجالاتے ہیں ، محکمہ صحت اورانسدادپولیوٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ پولیوویکسی نیشن مہم تسلسل کیساتھ جاری رکھی جائیگی، بچوں کوشیڈول کے مطابق اینٹی پولیوویکسین پلائی جائیگی، ہم نے اپنی نئی نسل کواس موذی مرض سے بچانا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچوں کومعذوری سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے، خسرہ اورروبیلاکیساتھ بچوں کوانسدادپولیوکے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں