راولپنڈی(سی این پی) پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مرکزی مقابلے جہلم میں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مرکزی مقابلے جہلم میں جاری ہیں، مقابلوں میں آرمی،نیوی، ایئرفورس، سول آرمڈ فورسز،رینجرز اور ایایس ایف کے2500 شرکا شامل ہیں، اس کے علاوہ عام شہری بھی اس میگاشوٹنگ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے مختلف رینجز اور ہتھیاروں کی اقسام پر مشتمل متعدد ایونٹس پر مشتمل ہیں، پاکستان آرمی اس مقابلے کی دفاعی چیمپئن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرا آرمی ایونٹس میں1024نشانہ بازوں پرمشتمل 18ٹیموں نے حصہ لیا، ملتان کور پہلے اور منگلاکور دوسر ے نمبرپر رہی، سول آرمڈفورسز کیٹگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی جبکہ گلگت بلتستان اسکاٹس رنر اپ رہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرسروسز میچز میں پاکستان آرمی نے تینوں مقابلے جیتے، یہ مقابلے30نومبرتک جاری رہیں گے،اختتامی تقریب2دسمبر2021 کوہوگی۔
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ