بیجنگ(سی این پی)چینی صدر شی جن پنگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کو ایک ارب ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔چین 60 کروڑ ویکسین براہ راست فراہم کرے گا، 40 کروڑ ویکسین دیگر ذرائع سے دی جائیں گی۔ دنیا بھر میں اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سپین میں اومی کرون ویرئینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جبکہ نیدر لینڈز میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 14 اور ہانگ کانگ میں تین ہو گئی۔ ہانگ کانگ میں تینوں متاثرہ افراد افریقی ممالک کا سفر کرکے آئے تھے۔ برطانیہ میں اومی کرون کی روک تھام کے لیے 39 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کی نئی قسم سے متعلق آگاہ کرنے پر افریقی ممالک کو سزا نہیں ملنی چاہیے، افریقہ میں غیر اخلاقی حد تک کورونا ویکسین کی کم فراہمی کی ذمہ دار ی وہاں کے عوام پر عائد نہیں ہوتی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز