پاکستان اسپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈی جی کوکرپشن کے الزامات میں نیب نے دھر لیا

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان اسپورٹس بورڈ میں نیب زدہ افسران کی بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتیاں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےلیے باعث شرمندگی بننے لگیں۔ادارے کے قاٸمقام سربراہ کو نیب نے کرپشن الزامات پر گرفتار کرلیا۔جبکہ اسے سے قبل بھی وزارت بین الصوباٸی کی جانب سے نیب زدہ افسر کو ادارے کے سربراہ کے طورپر تعینات کیا گیاتھا جس نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ترقی ملنے کے بعد دوسرے ادارے میں تبادلہ کروالیا تھا جبکہ اس سے قبل ڈی جی اختر نواز گنجیرہ کو ایف آٸی اے کی جانب سے کرپشن الزامات پر گرفتار کیا جاچکاہے؛ قائم مقام ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈعارف ابراہیم کو نیب نے گرفتار کر لیا؛ عارف ابراہیم سابق سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ سینئر جوائنٹ سیکریٹری بین الاصوبائی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کام کررہے ہیں؛قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق عارف ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری نیب عدالت گلگت بلتستان نے جاری کئے تھے اور انکے خلاف ریفرنس نمبر 05/2018دائر ہے،نیب آفس گلگت کےمطابق سابق سیکریٹری فنانس گلگت عارف ابراہیم، سابق سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی، سابق ای ٹی او گیزر محمد سلیم کوارڈینیٹر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ محمد شہباز نے کرپشن اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کےلئے لاسلحہ اور بارود کی خریداری میں غبن کیا گیا جسکے بعد میں ثبوت بھی ملے ہیں اور انکے اس فعل سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے

اپنا تبصرہ بھیجیں