اسلام آباد(سی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں لہذا غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ مخصوص عمرکے افراد کے لیے بوسٹرویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق بوسٹر پہلی ویکسی نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گا اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ بوسٹرویکسین سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے۔این سی او سی کے مطابق بوسٹر خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا مختلف بھی ہوسکتی ہے جب کہ بوسٹرلگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی