پمز ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی، 15 پوسٹ گریجویٹ ٹرینزز کا مستقبل داؤ پر لگا دیا

اسلام آباد(سی این پی)پمز ڈین سمیت ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی عروج پر، 15 پوسٹ گریجویٹ ٹرینزز کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، ایک سال سے ڈرماٹالوجی کے سپروائزر کی سیٹ خالی ہونے وجہ سے ٹرینی طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا جنکا تا حال کوئی پرسان حال نہیں جو اب پمز کے ڈین سمیت ہسپتال انتظامیہ اپنی ناکامی پر آنکھیں چرا رہی ہے، پوسٹ گریجویٹ ٹرینزز نے اسی ایک سال کے دورانیہ میں کرونا جیسی مہلک وبا کے دوران ایمرجنسی سروسز میں دن رات ڈیوٹیز بھی سر انجام دیں، ٹرینزز کی ہسپتال میں حاضری کا منہ بولتا ثبوت ڈیوٹی روسٹر ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر شفٹ وائز ڈیوٹیز کا اندراج کیا جاتا ہے، پمز ڈین سمیت ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے پچھلے ایک سال سے ڈرماٹالوجی کا سپروائزر کا تعینات نہ ہو سکا جس کے باعث ٹرینی طلباء کو CPSP کی جانب سے ایک سال کی ٹریننگ منسوخی کا نوٹیفیکیشن مل گیا ہے، پریشان حال ٹرینی طلباء کا آخری آپشن کے طور پر قانونی فورم سے رابطہ کرکے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی پر غور، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پریشان حال ٹرینی طلباء کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکے طلباء کے جائز مطالبات فوراً تسلیم کیے جائیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پوسٹ گریجویٹ ٹرینزز کے ساتھ مل کر ڈینز پمز ہسپتال کے قانونی چارہ جوئی سمیت تمام آپشنز میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پوسٹ گریجویٹ ٹرینزز کا مطالبات نہ مانے جانے پر اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پمز کے ڈین کے خلاف کورٹ میں رٹ کے علاوہ او پی ڈی کا بائیکاٹ کرنے پر بھی سنجیدگی سے غورکیا جارہا ہے، ٹرینی طلباء کی تربیت کے لئے نیفرالوجی اور پلمونالوجی کے شعبہ جات میں بھی تاحال کوئی سپروائزر تعینات نہ ہیں جو کہ پمز جیسے پاکستان کے نمبر ون ہسپتال کی کارکردگی اور ساکھ پر سوالیہ نشان ہے ، پوسٹ گریجویٹ ٹرینزز نے اپنے مستقبل اور قومی وسائل کے ضیاع سے بچانے کے لئے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں